اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی دعوت پر سرگودھا میں شیرازی سادات فورم پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران و عہدیداران نے ان سے ملاقات کی۔ میزبان سید ناصر عباس شیرازی کی طرف سے شیرازی سادات فورم کے عہدیداروں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شیرازی سادات فورم کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔