0
Saturday 27 Aug 2022 11:34

جھنگ، سیلاب زدگان کیلیے امدادی کیمپ

اسلام ٹائمز۔ بارشوں اور دریاوں میں طغیانی کیوجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں سیلاب کیوجہ سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آئی ایس او کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے ہم وطنوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای جھنگ سٹی یونٹ، شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی رجوعہ سادات یونٹ، مختار شہید یونٹ جھنگ صدر اور شہید قیصر سیال یونٹ شاہ جیونہ کی جانب سے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں عوام کو سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے متعلق بتایا جا رہا ہے اور امدادی رقوم اور سامان اکھٹا کر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1011302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش