0
Friday 20 Sep 2024 21:53

آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے، شاہد خاقان

آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے، شاہد خاقان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے۔ مسودے کے 28 صفحات میں عوام کے بجائے ساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو مضبوط کرنا ہے۔ آج ملک کو نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ آئینی ترامیم اشرافیہ کی بجائے عوام کی سہولیات کے لیے ہونی چاہئیں۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔
خبر کا کوڈ : 1161297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش