0
Friday 26 Aug 2022 09:46

تونسہ شریف میں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، آئی آر سی اور ایچ ڈی ایم سی کی امدادی سرگرمیاں

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے ساتھ سیلاب کیوجہ سے بیشتر اضلاع ڈوب چکے ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں متعدد دیہات تباہ چکے ہیں۔ سیلاب کیوجہ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے اور مقامی لوگوں سے ملاقاتوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے چیئرمین مولانا اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی، پاکستان میڈیکس، امامیہ ریلیف سیل، ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ غازی خان کے مولانا ساجد اسدی اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے عہدیداروں نے کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثر ہونیوالی بستیوں کا دورہ کیا۔ شیعہ تنظیموں کے وفد نے مقامی لوگوں سے نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کی جانب سے راش بیگ تقسیم کیے گئے اور پاکستان میڈیکس کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ لگایا۔
خبر کا کوڈ : 1011104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Zahid malik
Agreed 👍
ہماری پیشکش