0
Friday 26 Aug 2022 01:35

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں 50ویں امام حسین کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام 50ویں سالانہ یوم حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید عارف حسین کاظمی نے کہا کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور تاقیامت ان کا آپس میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا سلسلہ انشااللہ جاری وساری رہے گا۔ کانفرنس میں مہمانان خصوصی وائس چانسلر مہناز خاکوانی اور پرنسپل نشتر انسٹیٹوٹ آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر امجد حسین باری تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ظفر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن اطفال، پروفیسر ڈاکٹر اعظم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن اطفال، پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد رضا، سی ای او ایم آئی کے ڈی پروفیسر ڈاکٹر علی عمران زیدی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید محمد علی مہدی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر نثار ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس و رکن ذیلی نظارت سلیم صدیقی سمیت اساتذہ و طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبا و طالبات نے امام حسین کی بارگاہ میں منقبت خوانی، نوحہ خوانی و تقاریر کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا، کانفرنس کے اختتام پر شرکا میں اعزازی اسناد و آرگنائزرز میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1011100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش