بےحس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے
آئی ایس او پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، سراج الحق کا خطاب
22 Oct 2024 15:17
اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی کنونشن کے موقع پر فلسطین مرکز حُریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر نے کہا کہ بےحس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کی کربلا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 53ویں مرکزی کنونشن کے موقع پر فلسطین مرکز حُریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے، بےحس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1167979