0
Monday 7 Oct 2024 22:39
ایک مسلمان رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا

بھارت میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے میرواعظ سید عبدالطیف بخاری کا خصوصی انٹرویو

یتی نرسنگھانند کے خلاف پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین پر فوری کارروائی کی جائے
متعلقہ فائیلیںمیرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 43 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف ملی اتحاد فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ اسلام ٹائمز نے میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسند لیڈر یتی نرسنگھانند کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کئے جانے اور اسلاموفوبیا کی لہر پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اسلام دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنے سے روکتا ہے لیکن اسلامی مقدسات کی بار بار توہین کی جارہی ہے جو سراسر قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتی نرسنگھانند کی جانب سے جو بیانات اور ریمارکس سامنے آئے ہیں وہ ایک مسلمان ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے داسنا مندر کے انچارج یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز تبصرے کرنے پر فوری قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملعون کے ریمارکس نے بھارت اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1164954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش