QR CodeQR Code

حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف کراچی میں شاہراہ پاکستان پر احتجاجی ریلی

29 Sep 2024 14:33

اسلام ٹائمز: ریلی میں مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت دیگر علمائے کرام و معززین شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے عظیم مجاھد، مظلوم اہل فلسطین کے حامی و مددگار، مدافع و شہیدِ راہ قدس، مدافع حرم سیدہ زینب (س) شہید سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف کراچی میں انچولی سوسائٹی میں بارگاہ شہدائے کربلا (ع) تا شاہراہ پاکستان احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی میں مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت دیگر علمائے کرام و معززین شریک تھے۔ ریلی کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1163213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1163213/حسن-نصراللہ-کی-شہادت-کیخلاف-کراچی-میں-شاہراہ-پاکستان-پر-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com