0
Sunday 29 Sep 2024 13:13

سید حسن نصراللہ کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر سوگوار (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی حملے میں سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت پر 5،5 ہزار پاؤنڈ کے بم برسائے، ایف 35 لڑاکا طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، سات گھنٹے تک وقفے وقفے سے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سید حسن نصرااللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کی قیادت اس بات کا عزم کرتی ہے کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے، غزہ، فلسطین کی حمایت، لبنان اور اس کے ثابت قدم اور قابل احترام عوام کے دفاع میں اپنا جہاد جاری رکھے گی۔ سید حسن نصراللہ کے شہادت کی خبر سنتے ہی مقبوضہ کشمیر میں آج سہہ پہر سے شہید اکی یاد میں تعزیتی جلوس برآمد ہوئے۔ تعزیتی جلوس میں شامل لوگوں نے شہید سید حسن نصراللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جلوس میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید کی تصاویر اور تعزیتی پیغامات درج تھے۔

تعزیتی جلوس میں شامل لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی جنایت کاری اور بربریت کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فلسطین و لبنان کے مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ جلوس میں شامل ایک مقامی نوجوان نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے کشمیر بھر کے باشندے سوگوار ہیں اور اس غم کا اظہار کرنے کے لئے ہم نے جلوس برآمد کئے ہیں۔ تعزیتی جلوس میں سینکڑوں مرد و زن نے شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ماگام میں بھی اس ضمن میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کی خاصی تعداد شریک تھی۔ ادھر دیر گئے کشمیر بھر میں بڑے پیمانے پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس
برآمد کئے جارہے ہیں جن میں مرد و زن اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہورہی ہے۔ جلوس کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش