0
Wednesday 21 Aug 2024 17:35

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ واضح رہے کہ چہلم سید الشہداء کی غرض سے عراق جانے والے زائرین کی بس کو ایرانی شہر یزد کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے باعث بس قلابازی کھا گئی ہے، اربعین فائونڈیشن کے مطابق زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق بس میں سوار زائرین میں سے 28 زائرین موقع پر شہید ہوگئے ہیں جبکہ 20 زخمیوں کو طبی علاج کے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ایرانی شہر یزد کے قریب پیش آیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1155332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش