ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںعلامہ سید اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اس وقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے گزشتہ محرم الحرام کے دوران بے بنیاد ایف آرز کے اندراج، زبان بندی، اربعین سید الشہداء کو درپیش مشکلات اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ان سے انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial