QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی کا خصوصی انٹرویو

17 Aug 2024 14:16

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ چار دیواری میں منعقدہ مجالس عزا پر مقدمات قائم کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہیں، حتیٰ کہ ملتان میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس پر بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں، میں حق گوئی کا قائل ہوں اس لیے 7 اضلاع میں زبان بندی 1 ضلع میں داخلہ پر پابندی کر دی جاتی ہے، ہم ان پابندیوں اور ہتھکنڈے سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ 


علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اس وقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے گزشتہ محرم الحرام کے دوران بے بنیاد ایف آرز کے اندراج، زبان بندی، اربعین سید الشہداء کو درپیش مشکلات اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ان سے انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1154207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1154207/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-صوبائی-صدر-علامہ-اقتدار-نقوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com