1
1
Tuesday 6 Aug 2024 23:09

اسماعیل ہنیہ کی شہادت و ایران مخالف سازش ناکام، دیوبند عالم مولانا منظر الحق تھانوی کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںکراچی سے تعلق رکھنے والے مولانا منظر الحق تھانوی کا تعلق معروف عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی مرحوم کے گھرانے سے ہے، وہ اسوقت کراچی میں اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہنے والی چیدہ شخصیات میں سے ہیں۔ مولانا منظر الحق تھانوی شیعہ سنی دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ علماء محاذ پاکستان کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنی اہم ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ فرقہ واریت کے اس دور میں وہ مسلمانوں میں وحدت کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کراچی کی معروف مسجد قبا میں خطیب اور امام جمعہ و جماعت کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مذہبی و فلاحی اداروں سے بھی منسلک ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا منظر الحق تھانوی کیساتھ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں ٹارگٹ کلنگ اور پس پردہ سازشوں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1151896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عرفان الحق
Pakistan
بہت خوب۔۔ ماشاءاللہ قبلہ تھانوی۔۔ عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو سنی شیعہ مسلمانوں کے مابین اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
ہماری پیشکش