QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کی شہادت و ایران مخالف سازش ناکام، دیوبند عالم مولانا منظر الحق تھانوی کا انٹرویو

6 Aug 2024 23:09

شہید القدس اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنانے کے پس پردہ سازشیں؟ واقعے کے بعد ایران کے خلاف الزامات کیوں؟ شہید اسماعیل ہنیہ کی تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اقتداء میں نماز جنازہ میں تیس لاکھ شیعہ سنی مسلمانوں کی شرکت کے اثرات؟ سنی اور شیعہ اردو حروف تہجی ’س‘ اور ’ش‘ کی طرح متحد ہیں؟ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے سنی شیعہ مسلمانوں کو مزید متحد کر دیا ہے؟ اسرائیل کی نابودی کیوں بہت نزدیک نظر آ رہی ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف دیوبند عالم و مذہبی اسکالر مولانا منظر الحق تھانوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے مولانا منظر الحق تھانوی کا تعلق معروف عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی مرحوم کے گھرانے سے ہے، وہ اسوقت کراچی میں اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہنے والی چیدہ شخصیات میں سے ہیں۔ مولانا منظر الحق تھانوی شیعہ سنی دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ علماء محاذ پاکستان کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنی اہم ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ فرقہ واریت کے اس دور میں وہ مسلمانوں میں وحدت کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کراچی کی معروف مسجد قبا میں خطیب اور امام جمعہ و جماعت کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مذہبی و فلاحی اداروں سے بھی منسلک ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا منظر الحق تھانوی کیساتھ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں ٹارگٹ کلنگ اور پس پردہ سازشوں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1151896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1151896/اسماعیل-ہنیہ-کی-شہادت-ایران-مخالف-سازش-ناکام-دیوبند-عالم-مولانا-منظر-الحق-تھانوی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com