0
Monday 17 Jun 2024 23:29

ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل مخدوم زین قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان کو آج سخت معاشی چیلنج کا سامنا ہے، جو ریلیف دینے کا دعویٰ حکومت نے بجٹ میں کیا، وہ ادھورا رہ گیا۔ آپ نے دیکھا یہ عوام دوست بجٹ کم آئی ایم ایف دوست بجٹ زیادہ نظر آرہا ہے، آج دوسری عید ہے، جو والد کے بغیر ہم منا رہے ہیں، آپ کے علم میں ہے کہ سائفر کیس میں اللہ نے ہمیں عزت دی اور باعزت بری کیا، یہ کیس سیاسی انتقامی کیس تھا۔ اللہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سرخرو کیا، اس کے باوجود 9 مئی کے کیسز بنا کر پابند سلاسل رکھا گیا، اللہ کے گھر میں دیر ہے، اندھیر نہیں، ہمیں امید ہے کہ عید کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی باعزت بری ہوں گے۔

وہیں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے جتنے اسیران ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ملک اور قوم کی خاطر بڑی قربانی دی ہے، جو ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور اس ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ہمارا پہلے دن سے موقف رہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن پر ایک کمیشن بنایا جائے اور بتایا جائے کہ جو پارٹی صرف 16 سیٹیں جیتی ہے، وہ کیسے حکومت کر رہی ہے، ہمارا ماننا یہ ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ بجٹ پیش کرے، دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ 9 مئی کو جو سانحہ ہوا، اس پر ایک کمیشن بننا چاہیئے، جو عوام کو بتائے کہ 9 مئی کو کیا ہوا تھا، کون ملوث تھا اور اس کے پیچھے کون تھے۔؟ جو ملوث ہیں، وہ کیفر کردار تک پہنچیں اور جو بے گناہ ہیں وہ رہا ہوں۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1142255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش