0
Friday 14 Jun 2024 20:49

علی باقری کی سابق کُرد صدر مرحوم جلال طالبانی کی قبر پر فاتحہ خوانی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" اس وقت اپنے دو روزہ دورہ عراق کے اختتامی مراحل پر ہیں۔ آج انہوں نے عراق کے زیر انتظام کُردستان کا دورہ کیا جہاں اربیل میں ان کا استقبال کُرد وزیر داخلہ "ریبر احمد" نے کیا۔ اربیل پہنچ کر علی باقری نے کُرد صدر "نیچروان بارزانی" اور وزیراعظم "مسرور بارزانی" سے ملاقات کی۔ اپنے طے شدہ ایجنڈے کے تحت علی باقری سابق کُرد صدر "جلال طالبانی" کی قبر پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ پھولوں کا گلدستہ بھی مرحوم جلال طالبانی کی قبر پر چڑھایا۔ انہوں نے سابق کُرد صدر کی یادگاری کتاب پر دستخط بھی کئے۔
خبر کا کوڈ : 1141736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش