آغا سید عباس رضوی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری ہیں، جس کی سربراہی غلام نبی آزاد کررہے ہیں۔ آغا عباس رضوی سماجی و سیاسی کارکن ہیں اور جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے سربراہ بھی ہیں۔ آغا سید عباس رضوی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کا سب سے زیادہ نقصان یہاں کی مقامی سیاسی جماعتوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ ہم برابر کررہے ہیں۔ آغا سید عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی ملت ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت نے کشمیری عوام کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)