متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
دستہ امامیہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے فلسطینی مجاہدین اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک شاندار محفل مشاعرہ بعنوان آزادی بیت المقدس کا اہتمام کیا گیا۔ معروف شاعر فراست رضوی کی زیر صدارت محفل مشاعرہ کا انعقاد امام خمینی لائبریری جعفرطیار سوسائٹی میں کیا گیا۔ محفل مشاعرہ کے شعراء کرام صدر محفل فراست رضوی میں ندیم نقوی، قیصر عباس قیصر، ڈاکٹر جعفر عسکری، زین جعفری، بابر عسکری، رضوان نقوی، فرحان جعفری پیکر، اختر کلیم، زین رضا، ارسلان علی رضوی، سچل عباس شیرازی، جری زیدی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شاہد علی شاہد و جری سجاد نقوی نے ترانہ شہادت بھی پیش کئے۔ محفل مشاعرہ میں نظامت کے فرائض ماہر نقوی نے انجام دیئے۔ محفل مشاعرہ میں شریک تمام شعراء نے فلسطینی مجاہدین کو منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ شعراء کراچی نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ شعراء کرام نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے ہمنوا مغربی ممالک کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ان مظالم پر بعض اسلامی و عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔ مشاعرے کے آخر میں شرکاء نے فلسطینی مجاہدین اور تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial