0
Wednesday 24 Jan 2024 17:53

مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم سے پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما اورنگزیب فاروقی کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں  وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ راہ حق پارٹی این اے 246 میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار حافظ امجد اسلام امجد کی حمایت کرے گی۔ دونوں جانب سے کمیٹی بناکر دیگر نشستوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جلد مزید اعلانات کیئے جائیں گے۔ وفد میں محمد عاقب سینئر نائب صدر پاکستان راہ حق پارٹی، مولانا بلال فاروقی و دیگر ہمراہ تھے۔ ملاقات کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار این اے 246 حافظ امجد اسلام امجد اور رہنما مرکزی مسلم لیگ نعمان علی موجود تھے۔

علاوہ ازیں مشترکہ بیان میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ خواہش ہے کہ اچھے لوگ ایوانوں میں آئیں۔ مرکزی مسلم لیگ این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اوربہت سارے دیگر حلقہ جات میں بات چیت جاری ہے۔ اورنگزیب فاروقی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کا این اے 230 میں حمایت کے اعلان کا بہت مشکور ہوں، پاکستان راہ حق پارٹی این اے 246 میں مرکزی مسلم کے امیدوار حافظ امجد اسلام امجد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ مذہبی ذہن اور سوچ رکھنے والے لوگ ایک طرف آرہے ہیں، 2024ء کے الیکشن پارٹیوں کے الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے الیکشن ہیں، جن خطرات کا پاکستان کو سامنا ہیں ہم سب نے بحیثیت پاکستانی ان سب خطرات کا سامنا کرنا ہے اور کو محفوظ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1111270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش