متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورۂ عراق کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر خصوصی حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور دعائیں مانگی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے امام حسین علیہ السلام کے صحابی حبیب ابن مظاہر (ع) کی تربت پر بھی حاضری دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامِ شہداء پر بھی حاضری دی اور گنج شہیداں پر نماز بھی ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ غازی عباس علمدار علیہ السلام پر حاضری دی، ان کے روضے مبارک پر مناجات پڑھیں اور نماز ادا کی اور دعائیں مانگی۔