0
Monday 1 May 2023 19:19

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی مردم شماری کو لسانی رنگ دیکر متنازع بنارہی ہیں، حلیم عادل شیخ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری ساتویں مردم شماری کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم جماعت اسلامی و دیگر جماعتیں مردم شماری کو لسانی رنگ دیکر متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ سو فیصد بدانتظامی اور کرپشن کا معاملہ ہے، مردم شماری کو ہر دس سال بعد ہونا چاہیئے تھا، پچھلے دو ادوار میں 2008ء میں ہونی تھی مگر 2017ء تک نہیں کروائی گئی، 1981ء سے 1991ء میں ہونی تھی تب بھی تاخیر کی گئی، دونوں ادوار میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار میں تھے۔ اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں ہمیشہ آئین شکنی ہوئی ہے، اعداد شمار کے مطابق 2017ء کے بعد کی کراچی کی صرف دس فیصد آبادی میں اصافہ دکھایا گیا، سندھ کے دیگر اضلاع میں کہیں آٹھ تو کہیں بارہ فیصد اضافہ دکھایا گیا ہے، پورے سندھ کے علاوہ صرف لاڑکانہ میں اٹھائیس فیصد اضافہ دکھایا گیا، لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں تحفظات ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اگر کراچی کو ذبح کریں گے تو پاکستان نہیں چلے گا، پورے ملک کا 65 فیصد اور سندھ کا 91 فیصد روینیو کراچی سے آتا ہے، کراچی دشمنی سندھ دشمنی ہے اور سندھ دشمنی پاکستان دشمنی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خط لکھا ہے 2017ء میں مردم شماری آپ نے کرائی تھی، گراؤنڈ پر بھی سندھ حکومت کا عملہ ہوتا ہے، اصل مسئلہ دو ارب ملے تھے اس میں کرپشن کرنے کا ہے، دس ہزار سیکیورٹی اہلکار مہیا کرنے تھے لیکن کسی بھی دن پانچ ہزار سے زیادہ اہلکار نہیں دیئے گئے، مردم شماری میں جو کچھ ہو رہا ہے الٹی گنتی کو ہم نہیں مانتے، پوری اور ٹھیک مردم شماری ہونی چاہیئے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی نورا کشتی ہے، ایم کیو ایم نے پہلے ہی سب کچھ بیچ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1055294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش