متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، علامہ ملک غلام عباس، مزمل کاظمی کے ہمراہ تھانہ ابراہیم حیدری آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی بلاجواز اور غیر اخلاقی انداز میں گرفتاری کی مذمت کی اور پی ڈی ایم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے ایم ڈبلیو ایم وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔