متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا۔ نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ باجماعت نماز ظہرین سے قبل زیارت امین اللہ کی تلاوت کی گئی۔ ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے علامہ اصغر حسین شہیدی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ شرکاء نماز سے خطاب کرتے ہوئے رہنما آئی ایس او نے صہیونی اسرائیلی غاضب افواج کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور کشمیر میں چلنے والی عوامی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ رہنما آئی ایس او نے شیعہ افراد کی جبری گمشدی اور عدم بازیابی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے جبری گمشدہ شیعہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ نماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی اسرائیلی و بھارتی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا
۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial