متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
عالمی یوم قدس کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران کراچی میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ، ممتاز مذہبی اسکالرز اور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ایک علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا عقیل انجم قادری، بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین، عثمان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر جوہر علی، معروف شاعر و ادیب فراست رضوی، مولانا شبیر میثمی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ القدس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شیعہ سنی علماء کرام، دیگر مذاہب کے رہنماؤں، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ القدس کانفرنس میں نظامت کے فرائض زین نقوی نے انجام دیئے۔ القدس کانفرنس میں ایرانی گروہ تواشیح نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تواشیح اسماء الحسنی پیش کی۔ القدس کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial