ایران سعودی تعلقات کی بحالی پر تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے خصوصی گفتگو
متعلقہ فائیلیںبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمزکے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے اسکی وجوہات بتائی اور پاکستان پر اس کے اثرات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا إحساس ہوگیا تھا کہ امریکہ اب اسکی مدد نہیں کر سکتا، اسی لئے ایران سے اچھے روابط رکھنا اسکے مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دونوں ممالک کے تعلقات سے مثبت اثرات پڑیں گے۔ پاکستان کا دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں، تجارت اور دیگر معائدوں کی تکمیل میں آسانیاں ہونگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/islamtimesurofficial