0
Wednesday 22 Mar 2023 19:23

کوئٹہ، احتجاج پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایف آئی آر، تفصیلی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر ایف آئی آر میں نامزد ہونے والے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئیر قیادت کی ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 5 نے منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر، زمان پارک پر پولیس کی جانب سے پیش قدمی اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان کی قیادت نے احتجاج کا راستہ اپنایا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہداداران اور کارکنوں نے وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹائیرز جلائے گئے۔ احتجاج کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں عنایت اللہ کاکڑ، عالم خان، عزیز کاکڑ، نور محمد، محمد عارف سمیت متعدد رہنماؤں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، جن کے خلاف 4 مختلف دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظاہرین کو اشتعال، نعرے بازی، سڑک پر پتھر اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کرنے اور پھتراؤ کے الزامات ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء حکومت کے خلاف نعرے بازی اور غلط الفاظ استعمال کر رہے تھے۔

ایف آئی آر کے بعد پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے مقدمات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔ اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینیئر قیادت عبدالباری بڑیچ، محمد آصف ترین، نواب خان دومڑ، نور خان خلجی، رحیم کاکڑ، سردار زین العابدین خلجی، موسیٰ کاکڑ، عنایت کاکڑ اور دیگر کیخلاف لاہور زمان پارک پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بجلی گھر تھانے میں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف لائیرز فورم کے وکلاء کو قانونی کارروائی کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ انصاف لائیرز فورم کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی۔ جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 5 نے ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نامزد سینیئر قیادت کی ضمانت منظور کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1047978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش