0
Sunday 19 Mar 2023 12:33

عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے، عوامی سمندر کے ہمراہ خان کی عدالت میں پیشی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت کی پیشی کی موقع پر وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  عمران خان کے کیسز سے متعلق اسلام ٹائمز کی جانب سے سینئیر وکلا سے قانونی رائے لی گئی جو پیش خدمت ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کے سلسلے میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونے کے لیے زمان پارک سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد پہنچے، جہاں ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ عمران خان عدالتی وقت ساڑھی تین بجے تک جوڈیشل کمپلیکس نہیں پہنچ سکے تھے اور اسی دوران وہاں پر پی ٹی آئی کارکنان، پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس پر پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف والوں نے نفری پر شیلنگ اور شدید پتھراؤ کیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں بھی جھڑپیں جاری رہیں جس کے اثرات کمرہ عدالت میں بھی محسوس کئے گئے۔ اس دوران ایڈیشل سیشن جج نے عدالتی عملے کو ملزم کو کمرے میں لانے کی ہدایت کی تاہم بعد میں عمران خان  کی گاڑی میں حاضری لگوانے کی درخواست منظور کی گئی اور پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ایس ایس پی حاضری لگوانے گئے۔

عمران خان گاڑی میں حاضری دستخط کرنے کے بعد قافلے کے ہمراہ واپس زمان پارک کیلئے روانہ ہوئے تو انہیں پولیس نے ٹول پلازہ پر روکا بعد ازاں جانے کی اجازت دے دی۔ ایس پی نے حاضری لگوانے کے بعد کمرہ عدالت میں پہنچ کر انکشاف کیا کہ شیلنگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ کی وجہ سے وہ گر گئے تھے جس کے بعد حاضری کا پرچہ کہیں چلا گیا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ ایس پی عدالت سے جھوٹ بول رہا ہے، عدالت ایس پی کا بیان ریکارڈ کرے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ شیٹ ہمارے ریکارڈ کا حصہ تھا اس لئے آپکو دی۔ جج کی برہمی پر ایس پی نے عدالت سے مہلت مانگی اور حاضری شیٹ تلاش کرنے گئے۔ اس دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فائل پر عمران خان کے دستخط ہو چکے میں نے کروائے اور اس کی ویڈیو میں بنی ہے، میں نے گاڑی میں بیٹھ کر آرڈر شیٹ پر دستخط کروائے، واپس نکلا تو لوگ خوش تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1047507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش