متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک "نامنظور اسرائیل ریلی" نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سینیئر رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی اور جامع مسجد کشمیریاں کے خطیب علامہ سید جواد الموسوی نے کی۔ ریلی میں خواتین، بچوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے واضح پالیسی دیدی تھی، جس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)