متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے زیراہتمام عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’’یزیدیت شکن اربعینِ حسینیؑ‘‘ رکھا گیا تھا۔ مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں، ماتمی دستے اور بلاتفریق مسلک و مذہب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے زبانِ حال سے یزیدیت کا انکار کیا اور امام حسین علیہ السلام کی صدائے استغاثہ پر لبیک کہا۔ اجتماع سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی کا پیغام ہے کہ یزیدیت ہر دور میں ایک سزا اور گالی ہے اور جو بھی اس سے منسلک ہوگا وہ ذلیل و رسوا ہی ہوگا، عزت کا دروازہ کربلا ہے، جو کربلا کی چوکھٹ تک آ گیا اس نے عزت، سرفرازی، نجات اور سربلندی حاصل کرلی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)