متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی کا دیگر رہنماؤں غازی نقوی، حسن عارف، تنصیر مہدی اور فخر عباس کے ہمراہ مرکزی دفتر لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کا اسرائیل کا دورہ کرنا قابل مذمت ہے، یہ دورہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل پے درپے پاکستانی وفود کی اسرائیل یاترا حکومت کی نااہلی اور حکومت کے اسرائیل کے خفیہ روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دورہ کرنیوالے وفد کو غدار قرار دے کر عبرتناک سزا دی جائے، سرزمین مملکت خداداد پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، آئے روز وفود کی ملاقاتیں اہل فلسطین کے زخمی پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)