1
Saturday 10 Sep 2022 12:06
دین و دنیا 35

اربعین حسینی، اہمیت و فضیلت

حصہ دوّم
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام دین و دُنیا 35
 
 موضوع: اربعین حسینیؑ ۔۔۔ ظہور امام زمانہ عج کی تحریک
رہبر معظم آیتہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ کے خطاب سے اقتباس
مقرر: حجت الاسلام و المسلمین محمد زین عباس (زیدعزہ)
میزبان: سید انجم رضا
 
اہم نکات و سوالات
اربعین حسینی کیا ہے؟ اس کا اثر اور فائدہ کیا ہے؟
اربعین حسینیؑ اور ظہور امام مہدی عج کا تعلق کیا ہے؟
وہ عشاق جوکربلا نہیں جا سکے کیا وہ محروم رہ گئے؟ وہ کیا کریں کہ ثواب میں شامل ہو سکیں؟
 
اہم نکات:
اربعین امام حسین ؑ حقیقت میں عشق الھی پر عمل کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔دنیا بھر کے انسان کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے لئے جمع ہوکر حق و حقیقت اور مکتب عشق سے وابستگی کا عملی ثبوت دیتے ہیں
اربعین ایک جھلک ہے ایسے مہدوی عج معاشرے کی جس میں انسانی معاشرتی تعلق معنوی وروحانی بلندیوں پہ ہوگا
جیسے مقامی میزبان زائرین امام حسینؑ کی خدمت کو اپنی ضرورت سے بڑھ کے ترجیح دیتے ہیں
 
مومن کی جو پانچ نشانیاں بیان کی گئی ہیں
سترہ رکعات روزانہ پڑھتا ہے
دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
زیارت اربعین کرنا
خاک پہ سجدہ کرنا
نمازِ واجب میں بسمہ اللہ کو بلند آواز میں پڑھنا
 
زیارت امام حسینؑ مستجاب الدعا ہے، امام علی نقیؑ اپنی علالت میں نیابتی زائر کو اخراجات دے کر بھیجا اور کہا کہ میرے جد کے مزار پہ میرے لئے دعائے صحت کرنا
ایسا لگتا ہے کہ اربعین حسینیؑ کے انتظامات و بندو بست غیبی ہاتھ کررہے ہوں.
اربعین حسینیؑ میں شامل ہونے والے اپنی تربیت کریں کہ امام عج کے انصار بن سکیں۔
ایسا لگتا ہے کہ اربعین حسینیؑ پہ جاکے اپنے مولا ؑ کو اپنی کارکردگی رپورٹ دکھانا ہے
 
جو لوگ نہ جاسکیں اپنے گھر میں، گھر کی چھت پہ یا کھلے میدان میں روز اربعین زیارت اربعین پڑھیں اور بلند آواز سے تین بار کہیں 
صلی اللہ علیک یا أبا عبداللہ
خبر کا کوڈ : 1013585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش