0
Saturday 17 Jul 2021 21:27

اسدالدین اویسی اور بی جے پی ایک ہی سکّہ کے دو پہلو ہیں، منور رانا

اسدالدین اویسی اور بی جے پی ایک ہی سکّہ کے دو پہلو ہیں، منور رانا
اسلام ٹائمز۔ معروف شاعر منور رانا ایک بار پھر اپنے بیان سے ریاست اترپردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ سال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر یوگی آدتیہ ناتھ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی وجہ سے وزیراعلٰی بنتے ہیں تو وہ اس ریاست کو چھوڑ دیں گے۔ منور رانا نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ اسد الدین اویسی اور بی جے پی دراصل ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو دکھانے کے لئے ایک دوسرے سے لڑتے ہیں لیکن حقیقت میں اویسی ووٹوں کو اس طرح پولرائز کرتے ہیں کہ اس کا فائدہ بی جے پی کو پہنچتا ہے۔

منور رانا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش کے مسلمان اسد الدین اویسی کے جھانسے میں آکر ان کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن کو ووٹ کریں گے تو ایسی صورت میں کوئی بھی یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا دوبارہ وزیراعلٰی بننے سے نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوگی دوبارہ وزیراعلٰی بنتے ہیں تو میں یہ سمجھوں گا کہ اب یہ ریاست مسلمانوں کے رہنے کے قابل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 943931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش