0
Saturday 25 Jan 2025 00:03

چار اسرائیلی قیدی فوجی خواتین کو کل رہا کیے جائے گا، عزالدین قسام

چار اسرائیلی قیدی فوجی خواتین کو کل رہا کیے جائے گا، عزالدین قسام
اسلام ٹائمز۔ عزالدین قسام کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل (ہفتہ) قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، عزالدین قسام کے ترجمان، ابوعبیدہ نے اطلاع دی ہے کہ کل (ہفتہ) جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ ابوعبیدہ کے مطابق، ان چار قیدی خواتین کے نام کارینا آرئیو، دانیل گلبوع، نعمہ لیوی اور لیری الباج ہیں۔

اس اطلاع کے بعد، حماس نے بھی اعلان کیا کہ وہ ان فلسطینی قیدیوں کی فہرست کا انتظار کر رہی ہے جنہیں اسرائیلی فریق کو رہا کرنا ہے۔ تاہم، اسرائیلی حکومت نے حسب معمول بہانے تراشنے شروع کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ ابوعبیدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اسرائیلی ذرائع نے کل دعویٰ کیا تھا کہ حماس کو ہفتہ کے روز تین فوجی قیدی خواتین اور ایک غیر فوجی قیدی اربیل یعود (مجموعی طور پر چار خواتین) کو رہا کرنا تھا۔

اب اسرائیلی حلقے شکایات کر رہے ہیں کہ اربیل یعود کا نام فہرست میں کیوں شامل نہیں ہے؟ بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان قیدیوں کی فہرست حاصل کر لی ہے جو رہا کیے جانے والے ہیں اور ہم جلد ہی اپنا موقف واضح کریں گے۔ اسرائیلی حکومت کے کچھ حلقے اپنی حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ثالثوں کو بتائے کہ جب تک اربیل یعود کو رہا نہیں کیا جاتا، غزہ کے شہریوں کو شمالی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے قطر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کی فہرست کے بارے میں وضاحت دے۔ حماس کے ذرائع نے ابھی تک اسرائیل کی ان بہانوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ یاد رہے کہ پانچ دن پہلے، حماس نے قیدیوں کے پہلے تبادلے میں تین اسرائیلی قیدیوں رومی گونن، امیلی داماری اور دورون اشٹائن برچر کو 90 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں رہا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1186391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش