0
Thursday 23 Jan 2025 10:40

بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، حریت رہنما

بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، حریت رہنما
اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماﺅں سید منظور احمد شاہ، عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام اور جماعت اسلامی کے رہنما راجہ نزاکت نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور وہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یوم جمہوریہ کے تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا کیونکہ کشمیری اس کے قبضے کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ اس سے آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ہرگز ممکن نہیں۔ سید منظور احمد شاہ، عزیر غزالی، مشتاق اسلام اورراجہ نزاکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1186000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش