0
Thursday 23 Jan 2025 00:26

ملتان، تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج، ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان

ملتان، تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج، ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران چوک بازار کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان، اے سی سٹی، اے سی صدر کا تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی دکانیں گرائے جانے کے خلاف حسین اگاہی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان صدر خالد محمود قریشی، انجمن تاجران چوک بازار کے صدر شیخ پرویز اختر اور متاثرہ تاجر خواجہ عقیل نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر تاجر رہنماوں نے ضلعی انتظامیہ کو تین روز کے اندر متاثرہ تاجر کے نقصان کا مداوا کرنے اور اے سی سٹی، اے سی صدر کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا، مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر تین روز کے بعد ابتدائی مرحلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاج اور بعدازاں ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مظاہرین ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔

خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں گرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہراوں پر کرے، مارکیٹس اور بازاروں میں غنڈہ گردی نہ کریں جن کی وجہ سے خواجہ عقیل کی دو دکانیں گرائے جانے پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر راکھ ہو گئیں اور ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، اب وہ کہاں سے اپنے خاندانوں کی کفالت کریں گے، اس طرح کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے افسران، اہلکاران اور ملتان انتظامیہ تجاوزات مافیا سے بھتہ لیتے ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے والے تاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش