0
Saturday 18 Jan 2025 21:14

تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق، ایک زخمی

تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو ٹارگٹ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، جج علی رازینی پر 1998ء میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1185116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش