اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حریت رہنما محمود احمد ساغر کے کزن، غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن اور مولانا مودودی کی دختر اسما مودودی اور جاوید احمد شاہ کی والدہ کے انتقام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور بلندی درجات اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، محمد اشرف ڈار، میاں مظفر، عدیل مشتاق، سید گلشن احمد، سیدمشتاق گیلانی، عبدالمجید میر، ظہور احمد اور دیگر نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔