0
Friday 17 Jan 2025 21:32

امریکی سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو چیلنج کرنے پر متفقہ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی آئین کی آزادی اظہار رائے سے متعلق پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ سال کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، ٹک ٹاک ایپ نے امریکا میں فروخت اور بندش کا قانون چیلنج کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1184985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش