0
Friday 17 Jan 2025 16:44

اسرائیل جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں، کریم خان

اسرائیل جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں، کریم خان
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، میرے خیال میں اسرائیل جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیورٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں آئی سی سی کے خلاف آنے والے بل کے باجود وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے گذشتہ نومبر میں جاری کیے جانے والے وارنٹس ان کے جنگی جرائم کے حوالے سے ہیں اور یہ جنگی جرائم انسانیت کے خلاف ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کریم خان نے کہا کہ آخر میں ہم عدالت میں ہیں، ہمیں اسرائیلی ریاست کی جانب سے کوئی کوشش نظر نہیں آئی کہ وہ ایسے اقدامات کرے، جو اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ضروری ہوں۔ آئی سی سی پراسیکیوٹر نے کہا کہ آئی سی سی 125 ممالک کی تسلیم شدہ عدالت ہے، جس میں جنگی جرائم، نسل کشی اور جارحیت کے خلاف مقدمے چلتے ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی جرائم کی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے اس عدالت پر پابندی کا بل بھی منظور کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1184971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش