اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے بارے میں شقوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے ایرانی صدر آج صبح دو روزہ تاجکستان کے دورے کے بعد روس کے دارالحکومت میں پہنچے۔ پزشکیان نے روس کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔