اسلام ٹائمز۔ سال 2024ء کا 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔