0
Tuesday 14 Jan 2025 19:03

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، سخت اقدامات کے باوجود درآمدی سولر پینلز کی اوور انوائسنگ کے ساتھ زرمبادلہ کی منتقلی سے سپلائی متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ضمانت کے ساتھ پاکستان کے یوآن بانڈز کے اجرا کے فیصلے اور آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست سمت پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 72 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 72 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1184308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش