0
Tuesday 14 Jan 2025 20:40

نمائندوں اور افسران کیخلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، شاہد رند

نمائندوں اور افسران کیخلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، شاہد رند
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ترجمان نے زور دیا کہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو سختی سے روکا جائے گا اور اس میں شامل افراد کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور جو افسران اس حوالے سے غفلت یا ساز باز کے مرتکب پائے گئے، تو وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے متعلقہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تمام محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بدنیتی یا منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1184326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش