0
Monday 13 Jan 2025 20:34

کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، بیرسٹر سیف

کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، بیرسٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج دو بنکرز گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سکیورٹی فورسز نے بنکرز ختم کیے، علاقے میں امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ خار کلے اور جالندھر مورچہ بالیش خیل کو ختم کیا گیا، بنکرز ہٹانے کے لیے کمشنر کوہاٹ نے مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1184165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش