0
Monday 13 Jan 2025 20:16

عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے، سرفراز بگٹی

عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ بلوچستان میں ترقی اور امن کے دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ قوم اور فورسز مل کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1184160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش