0
Monday 13 Jan 2025 18:19

مسلط نمائندے سے نہیں مل سکتے، پیپلز پارٹی علمدار روڈ کا داؤد آغا کو مشیر نامزد کرنیکا مطالبہ

مسلط نمائندے سے نہیں مل سکتے، پیپلز پارٹی علمدار روڈ کا داؤد آغا کو مشیر نامزد کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی علمدار روڈ کے رہنماؤں نے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار داؤد آغا کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم کے افراد دوسرے علاقے سے ہمارے اوپر مسلط شدہ نمائندے سے نہیں مل سکتے ہیں۔ علمدار روڈ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود ہزارہ قوم کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ دس لاکھ کی آبادی کو نظرانداز کرنا حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام دوسرے علاقے سے مسلط کردہ نمائندے سے مل نہیں سکتے، علاقہ مسائلستان بن گیا۔ اجلاس میں شریک ہزارہ قوم کے عمائدین و اکابرین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ قوم کی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے داؤد آغا کو بطور مشیر وزیراعلیٰ نامزد کر دیں۔ کیونکہ ہزارہ قوم نے پیپلز پارٹی کیلئے روز اول سے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اجلاس میں ہزارہ قوم کو مسلسل نظرانداز کرنےکی پالیسی کی مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1184146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش