0
Friday 18 Oct 2024 23:21

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کو کل صبح 8 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پانچ رکنی ٹیم کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے لیے حکومت سے درخواست کی گئی تھی، صبح ہم جائیں گے اور خان صاحب جو کہیں گے، ہم وہی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1167255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش