0
Friday 18 Oct 2024 23:35

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کا پہلا یوم تاسیس، دعائے کمیل کا اہتمام 

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کا پہلا یوم تاسیس، دعائے کمیل کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ فاونڈیشن پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر امام بارگاہ سائبان زہرا گلگشت کالونی ملتان میں دعائے کمیل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کی ایک سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی۔ جسے شرکاء اور حاضرین نے خوب سراہا۔ امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام سال بھر میں میڈیکل کیمپس، پانی اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ پودوں کی سبیل لگائی گئی، ملتان میں جاری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دعا کے اختتام پر سید عاصم گیلانی نے منقبت خوانی کی اور جاوید اقبال کچیلا نے امامیہ فاونڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کیلیے دعا کی۔پروگرام کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر سید مصطفی حیدر زیدی، جواد رضا جعفری، احسن نصراللہ، سید باقر زیدی، سید کمیل زیدی اور دیگر موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 1167252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش