0
Thursday 3 Oct 2024 08:54

ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سید حسن نصراللہ کیلئے مجلس ترحیم کا اہتمام

ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سید حسن نصراللہ کیلئے مجلس ترحیم کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سید مقاومت سید حسن نصراللّٰہ اور ان کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، جامعہ ہذا کے مدرسین اور طلاب نے شرکت کی۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا اور شہداء کی عظمت و مقام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہدائے کربلا اور آئمہ اطہار کی سیرت نے ظالموں کے خلاف قیام اور مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنے کو ایک عظیم درس قرار دیا، شہداء کی کامیابی کا راز شہدائے کربلا کی قربانیوں میں مضمر ہے، جو ہمیں حق اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ مولانا غلام جعفر انصاری نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید مقاومت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مجلس کے اختتام پر علامہ سید طاہر عباس نقوی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کروائی۔ 
جس کے بعد ذیشان حیدر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترانہ پڑھا۔مجلس ترحیم میں مولانا امیر حسین ساقی، مولانا مجاہد حسین جعفری، سید ندیم عباس کاظمی، جواد رضا جعفری، عون رضا گوپانگ ایڈووکیٹ، اظہر علی جوئیہ، سید عاصم رضا، حاجی اقبال حسین قریشی و دیگر مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور ان کے رفقاء کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ملک کی سلامتی اور غزہ، فلسطین، لبنان، عراق، ایران و شہدائے ملت جعفریہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1164054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش