0
Thursday 3 Oct 2024 10:24

حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے میں عالمی سطح پر کردار ادا کرے، سیو غزہ تحریک

حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے میں عالمی سطح پر کردار ادا کرے، سیو غزہ تحریک
اسلام ٹائمز۔ سیو غزہ سول سوسائٹی تحریک کے رہنماء محمد رمضان نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے کیلئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سفیان، رحیم بخش و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیوغزہ کمپئن گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی۔ ایک سال کے دوران اس کا دائرہ ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس ہمیں پکار رہا ہے۔ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1164063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش